(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی خواتین وِنگ شدید اختلافات کا شکار ہو گئی ہے، جشن منانے پر دو خواتین عہدے داران کو معطل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کی پی ٹی آئی خواتین وِنگ کی صدر نے جنرل سیکرٹری اور سیکرٹری انفارمیشن کو سینیٹ میں فتح کا جشن منانے پر معطل کر دیا ہے۔کراچی میں ہفتے کی رات کو انصاف ہاو¿س میں سینیٹ چیئرمین کے انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی پر جشن منایا گیا تھا، جس میں ناچ گانا کیا گیا تھا۔
جشن منانے اور ناچ گانا کرنے پر شعبہ خواتین کی صدر فضا ذیشان نے جنرل سیکرٹری ارم بٹ اور سیکرٹری انفارمیشن فوزیہ صدیقی کو معطل کیا۔فضا ذیشان کا کہنا تھا کہ ان سے پوچھے بغیر جشن منایا اور ناچ گانا کیا گیا، میڈیا نے بھی ناچ گانا دکھایا جو پارٹی کیلئے شرمندگی کا باعث بنا۔صدر شعبہ خواتین نے بتایا کہ اس معاملے کو مزید کارروائی کیلئے پارٹی کی نظم و ضبط کمیٹی کو بھیج دیا گیا ہے۔
کامیابی کا جشن منانا پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدے داروں کو مہنگا پڑ گیا
Mar 15, 2021 | 00:25:AM