عامر خان نے کس ساتھی اداکارہ کیساتھ 7سال تک بات نہ کی...?

Mar 15, 2021 | 08:58:AM
عامر خان نے کس ساتھی اداکارہ کیساتھ 7سال تک بات نہ کی...?
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارت کی فلم انڈسٹری کے ہردلعزیز اداکار عامر خان اور اداکارہ جوہی چاولہ  فلم ’قیامت سے قیامت‘ تک میں پہلی مرتبہ پردہ سکرین پر نظر آئے تھے لیکن شاید  آپ کے علم میں نہ ہو کے فلم’عشق ‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں میں ایک چھوٹی سی بات پر اختلافات ہو گئے تھے ، جس کی وجہ سے ان دونوں نے ایک دوسرے سے 7سالوں تک بات نہیں کی.

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اپنی دستاویزی فلم روبرو روشنی کی تشہیر کے دوران اس قصہ کو یاد کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عشق فلم کی شوٹنگ کے دوران ہم ایک چھوٹے سے معاملہ پر لڑے ۔ یہ ایک چھوٹا سا معاملہ تھا ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ تب تھوڑا مغرور ہوگیا تھا ، اس لئے میں نے فیصلہ کیا کہ میں ان سے دوبارہ بات نہیں کروں گا ۔ فلم کے سیٹ پر بھی میں ان سے دوری بنائے رکھتا تھا ۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے ایسا کیوں کیا ۔ جب وہ آتیں اور میرے پاس بیٹھتیں ، تب میں باہر نکل جاتا ہے ۔ میں جاتا اور ان سے کم سے کم 50 فٹ کی دوری پر بیٹھ جاتا ہے ۔ میں نے کبھی بھی ان سے دعا سلام نہیں کی ، صرف سین کے دوران ہم بات کرلیتے تھے ۔عامر خان نے بتایا کہ انہوں نے 2002 میں رینا دتہ سے طلاق کے بعد جوہی سے بات کی تھی۔ انہوں نے کہا 7 سالوں تک ہم نے بات نہیں کی لیکن جب انہیں رینا کے ساتھ میرے طلاق کے بارے میں پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا ، جوہی چاولہ رینا اور میرے بہت قریب تھیں اور وہ ہمارے اختلافات کو ختم کرانا چاہتی تھیں ۔ جوہی کو شاید پتہ تھا کہ میں ان کا فون نہیں اٹھاوں گا ، لیکن پھر بھی انہوں نے مجھے فون کیا ، اس بات نے میرے دل کو چھولیا اور مجھے پتہ چلا کہ ہماری دوستی ختم نہیں ہوئی تھی ۔

View this post on Instagram

A post shared by Juhi Chawla (@iamjuhichawla)


یاد رہے کہ عامر اور جوہی چاولہ دونوں ہی قیامت سے قیامت تک فلم کے بعد راتوں رات سٹار بن گئے تھے ۔  جوہی چاولہ نے عامر کو ان کے یوم پیدائش کی مبارکباد دی اور ان کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا ۔