(24 نیوز) خاتون نے ہسپتال منتقلی کے دوران ایمبولینس میں ریسکیورز کی مدد سے بچے کو جنم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال چوک اعظم سے ڈسٹرکٹ ہسپتال لیہ منتقلی کے دوران خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا، راستہ میں زچگی شروع ہونے پر ایمبولینس میں ریسکیورز کی مدد سے خاتون نے بچہ کو جنم دیا، ریسکیو والوں نے زچہ بچہ کو بحفاظت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ منتقل کردیا، خاتون کی ڈلیوری کے تمام مراحل آسان بنانے پر اہل خانہ نے ریسکیورز کی خدمات کو سراہا۔