برطانوی کورونا پھیلنے کا خدشہ۔۔ خیبرپختونخوا کے 7 اضلا ع میں بھی پابندیاں

Mar 15, 2021 | 09:27:AM

(24نیوز) برطانیہ سے پاکستان آنے والے کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔ پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سخت پابندیاں نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر  میں تیزی آنے پر خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع کے لئے نئے ایس اوپیز  وضع  کردئیے گئے ہیں ۔پشاور ،مردان ، نوشہرہ،ایبٹ آباد ، سوات ،صوابی اور ملاکنڈ میں مارکیٹیں 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایس او پیز کے مطابق میڈیسن ، بیکری ، کریانہ اور دیگر ضروری اشیاء کی دکانیں کھلی رہیں گی  جبکہ  شادی ہالوں اور ریسٹورنٹس میں اندرتقریبات پر مکمل پابندی ہوگی ۔

فیصلے کے مطابق خیبرپختونخوا میں ہرقسم کے ثقافتی اور کھیلوں کے انعقاد پر پابندی ہوگئی ،،مزارات کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ اس کے علاوہ  پبلک پارکس 6 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ کی ہدایات کے مطابق  حفاظتی ماسک اور سوشل ڈسٹنگ پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

مزیدخبریں