میر ا جسم میری مرضی۔۔۔۔۔!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارت کے شہر جے پور میں انٹی کرپشن بیورو نے انتہائی خفیہ چھاپہ مار کررشوت کے بدلے جسم کا مطالبہ کرنے والے پولیس آفیسر کو گرفتار کر لیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق انٹی کرپشن بیورو نے ریاست راجھستان کے شہرجے پور میں پولیس کمشنریٹ کے ایسٹ ضلع میں وومین ایٹروسٹیز ریسرچ یونٹ میں تعینات اے سی پی کیلاش بوہرا کو رشوت کے بدلے جسم کا مطالبہ کرنے پر قابل اعتراض حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ انٹی کرپشن بیورو کے ڈائریکٹر جنرل بی ایل سونی نے بتایا کہ شکایت کنندہ نے اس بارے میں شکایت کی تھی کہ اس کی جانب سے درج کرائے گئے آبروریزی کے کیس کی جانچ پولیس کمشنریٹ ایسٹ کی ڈبلیو اے آر یونٹ میں تعینات اے سی پی کیلاش بوہرا کررہے ہیں ۔ اس معاملہ کی جانچ کے بدلہ میں پیسہ کا مطالبہ کیا گیا اور بعد میں بطور رشوت جسم کی مانگ کی گئی ۔ملزم نے شکایت کنندہ کو غیرضروری طور سے دفتر کے وقت کے بعد ملنے کیلئے پابند کیا تھا۔ انٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے معاملہ کی تصدیق کرنے کے بعد آج ملزم کو قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔