(24نیوز) ملک بھرمیں موسم بدلنے لگا، لاہور اوراسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود جبکہ پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔کراچی میں شمال مغرب کی جانب سے چلنے والی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خطہ پوٹھوہار میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔ مانسہرہ ، چترال ،دیر ،سوات اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سندھ ، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔