(24نیوز)وفاقی وزیر فوادچودھری سرعام اظہار محبت کا اظہار کرنے پر یونیورسٹی سے نکالے جانے والے جوڑے کے حق میں میدان میں آگئ ہیں ۔انہوں نے لاہور کی یونیورسٹی انتظامیہ سے فیصلے پر نظر ثانی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہاہے کہ مرضی سے شادی ہر لڑکی کا بنیادی حق ہے،اسلام خواتین کو اس کا حق دیتا ہے مرضی کی شادی سب کا بنیادی حق ہے۔فوادچودھری نے مطالبہ کیاہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے ،لڑکیوں کو پراپرٹی سمجھنا اسلام کے خلاف ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں لاہور یونیو رسٹی سے سرعام اظہار محبت کرنے والے لڑکے اور لڑکی کو نکال دیا گیا تھا ۔ لاہور یونیورسٹی واقعے پر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ آپ اپنی پسند کے تمام قواعد و قوانین لاگو کرسکتے ہیں لیکن آپ کسی کو محبت کرنے سے نہیں روک سکتے۔