مودی حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا، راکیش ٹکیت 

Mar 15, 2021 | 12:22:PM

(24 نیوز)بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان راکیش ٹکیت نے الزام لگایا کہ نریندر مودی کی مرکزی حکومت نے کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کےمطابقراکیش ٹکیت مختلف ریاستوں کے اپنے دورہ کے دوران گزشتہ روز مغربی بنگال سے پریاگ راج پہنچے تھے، انہوں نے جھلوا میں کسان قائد سنجے یادو کی رہائشگاہ پر میڈیاکو بتایا کہ حکومت صنعتکاروں کو سب کچھ فروخت کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ لیکن گندم کی امدادی قیمت پر کوئی قانون نہیں بنایا جا رہا ہے جس سے یہ واضح ہوجاتا ہے کہ یہ حکومت کسان مخالف ہے اور ان کے ساتھ غداری کی گئی ہے۔انہوں نے کہا  کسانوں میں شعور بیدار کرنے اور ہر طبقے کی حمایت کیلئے وہ دورے پر نکلے ہیں۔ ان کا پروگرام مسلسل جاری ہے۔ وہ پورے ملک میں جائیں گے اور کسانوں، تاجروں اور ملازمین کے ساتھ مرکزی حکومت نے جو دھوکہ دہی کی ہے اسے اجاگر کریں گے۔

مزیدخبریں