بیروزگار نوجوانوں کو  پاؤں پر کھڑا کریں گے:فردوس عاشق

Mar 15, 2021 | 12:40:PM

(24نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بزدار حکومت نے بیروزگار نوجوانوں کو اپنا کاروبار فراہم کرنے کی جانب اہم قدم اٹھایا ہے اور پنجاب روزگار سکیم کے تحت نوجوانوں کو قرض فراہمی کا آغاز کر دیا گیا۔بیروز گاروں کو پاؤں پر کھڑا کریں گے۔

  ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا اپنے ٹویٹ میں  کہنا تھاکہ ابتدائی طور پر 400 افراد کو 18 کروڑ مالیت کے چیک دئیے جاچکے ۔ سکیم کے تحت نوجوانوں کو 1 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک کے آسان قرض دیئے جارہے ہیں، پنجاب روزگار سکیم کے تحت مرد و خواتین اور خواجہ سراؤں میں 30 ارب سے زائد قرضے تقسیم کئے جائیں گے۔ پنجاب روزگار سکیم سے وزیراعظم عمران خان کے ویژن روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور بیروزگاری پر قابو پانے میں مدد ملے گی  لیکن پی ڈی ایم کے سیاسی بیروزگاروں کی بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزیدخبریں