زخمی شیر زیادہ خطرناک ہوتا ہے، ممتا بینر جی کی بی جے پی پر شدید تنقید

Mar 15, 2021 | 12:41:PM

(24 نیوز) بھارت کی بڑی ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے کہا ہے کہ وہ بی جے پی سے مقابلہ کیلئے تیار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمی شیر زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے دو دن بعد انہوں نے وہیل چیر پر انتخابی ریلی میں حصہ لیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ممتا بینرجی کو نندی گرام میں پیش آئے حادثہ کے بعد ہسپتال میں داخل  کیا گیا تھا ۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ انہیں لوگوں کے جمہوری حقوق کی حفاظت کر نے سے کوئی بھی چیز نہیں روک سکتی۔ ممتا بینرجی جنوبی کولکتہ کے ہازرہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے چوٹ لگی ہے اور میں بیمار ہوں لیکن میرا مقصد باقی ہے۔ میرا جسم چوٹوں سے بھر ا ہے۔انہوں نے کہا میں اس وہیل چیئر پر بیٹھ کر پورے بنگال میں گھومتی رہوں گی۔ اگر میں بیڈ ریسٹ پر چلی جاتی ہوں تو بنگال کے لوگوں تک کون پہنچے گا۔ممتا بینرجی 5 کیلو میٹر طویل روڈشو کیا ۔ یاد رہےکہ وزیراعلیٰ ممتا بینرجی10 مارچ کو نندی گرام میں انتخابی مہم کے دوران گر گئی تھیں اور زخمی ہو گئی تھیں اور ا ن کی بائیں ٹانگ پر پلاسٹر بھی چڑھایا گیا تھا۔ انہیں ہسپتال سے چھٹی دی گئی ہے لیکن پھر بھی وہیل چیئر پر بیٹھ کر انتخابی مہم چلارہی ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی پر نندی گرام میں منصوبہ بند حملہ ہونے کی بات سے انکار کرتے ہوئے اتوار کو اشارہ دیا کہ سیکورٹی میں چوک کی وجہ سے انہیں چوٹیں آئیں۔ الیکشن کمیشن نے ایک ڈائریکٹر کوعہدہ سے ہٹادیا جبکہ الیکشن کمیشن نے نندی گرام واقعہ پر مشرقی مدنا پور کے ایس پی پروین پرکاش کو بھی معطل کردیا ہے۔ 

مزیدخبریں