بچے کو زیادتی کے بعد قتل کر کے نہر میں ڈبونے والا درندہ بھی ڈوب گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فیصل آباد میں 11 سالہ بچےکو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم پولیس کی حراست سے فرار ہو کرسیم نہر میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔
پولیس کےمطابق ماموں کانجن کےعلاقے میں چار روز قبل 11 سالہ اسد علی کو گھرکے باہر سے اغوا کرکے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا اور قتل کرکےسیم نہر میں لاش پھینک دی گئی تھی۔پولیس نے شبہ کی بنیاد پرمحلے دار ذیشان کو حراست میں لےکرتفتیش کی تو ملزم نے بچے کو اغوا کرنے اور زیادتی کے بعد قتل کرنےکا اعتراف کرلیا اور بتایا کہ اس نے بچے کو اغوا کیا پھر زیادتی کرکے قتل کیا اور لاش نہر میں پھینک دی۔ملزم ذیشان کو آلہ قتل کی برآمدگی کےلئےسیم نہر پرلےجایا گیا جہاں اس نے بھاگنے کی کوشش کی اور اسی سیم نہر میں چھلانگ لگادی جس سے ملزم ڈوب کر ہلاک ہوگیا۔