(24نیوز) پنجاب حکومت نے کورونا ایس اوپیز کو مد نظر رکھتے ہوئے رمضان بازار لگانے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنےرمضان بازار لگانے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر پنجاب حکومت غور کررہی تھی کہ کیا رمضان بازار لگائے جائیں یا نہ لگائے جائیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس میں غور وخوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رمضان بازار لگائے جائیں گے۔ رمضان بازاروں کو رونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے لگائے جائیں گے۔ ماسک کے بغیر کسی کو رمضان بازار کے اندر داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سینیٹائزر کا استعمال اور سماجی فاصلے کو بھی یقینی بنایا جائے گا جبکہ محکمہ صحت کو اس بات کی بھی ہدایات دی گئیں ہیں کہ رمضان بازاروں میں کورونا ٹیسٹنگ بھی کی جائے گی۔ رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
دوسری جانب لاہورپولیس کے مزید 36 اہلکارکوروناکاشکارہوگئے، اہلکاروں کو کورونا رپورٹ مثبت آنے پر قرنطینہ کر دیا گیا۔