انڈے،کٹے،مرغی کے بعد۔۔ وزیراعظم کا ڈوبتی معیشت بچانے کیلئے نیا منصوبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان نے ملک کی ڈوبتی معیشت بچانے اور عوام کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے نوشہرہ میں زیتون کی شجرکاری مہم کا آغاز کردیا ہے۔عمران خان کا کہنا ہے کہ مہم کامیاب رہی تو ملک کیلئے فائدہ ہوگا۔
نوشہرہ میں 10 بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت زیتون کی شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ رواں سال ہم نے 40 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی۔زیتون کی کاشت سے کسان خوشحال ہوگا،پھلوں کے درخت کی شجرکاری کو بھی بلین ٹری منصوبے میں شامل کرلیں گے۔ بلوچستان کے علاقے زیتون کی شجرکاری کیلئے موزوں ہیں، پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج فوڈ سیکیورٹی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان کا مالیاتی خسارہ تاریخی تھا، دوسرا چیلنج غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کا ہے، تیسرا چیلنج نوجوانوں کو نوکریاں دینا ہے، روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔