معاون خصوصی وزیراعظم کو انڈہ پڑ گیا ، چہرے پر سیاہی بھی پھینکی گئی

Mar 15, 2021 | 14:04:PM

Read more!

(24نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی لاہور ہائیکورٹ آمدکے موقع پر  ایک لیگی کارکن نے شہباز گل کو انڈہ  دے مارا  دوسرےنےچہرے پر سیاہی پھینک دی،پولیس  نے شہباز گل کو  گھیرے میں لے کر عدالت پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل مقدمے کے اخراج کی درخواست پر سماعت کے موقع پرلاہور ہائیکورٹ پہنچے تھے ۔ذرائع کے مطابق شہباز گل لاہور ہائیکورٹ داخل ہو رہے تھے تو ایک لیگی کارکن نے ان کے سر پر انڈا دے مارا۔پی ٹی آئی رہنما  ہائیکورٹ کی عمارت میں داخل ہوئے تو دوسرے کارکن نے منہ پر سیاہی پھینک دی ۔پولیس نےشہبازگل پر سیاہی پھینکنے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔شہری پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں نے تشدد  بھی کیا اور سر پھاڑ دیا۔

اس سے پہلے ہائیکورٹ کے احاطے میں پی ٹی آئی اور نون لیگی کارکنان ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے رہے، اس دوران مخالف کارکنان کے مابین لڑائی بھی ہوئی، دھینگا مشتی میں ایک کارکن زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی جانب سے درج کرائے گئے شہباز گل کی پیشی کے باعث لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی جس کے باوجود یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔پولیس نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔

مزیدخبریں