میانمار، سکیورٹی فورسز  نے مزید 18 مظاہرین  کو مار دیا

Mar 15, 2021 | 15:05:PM
میانمار، سکیورٹی فورسز  نے مزید 18 مظاہرین  کو مار دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)میانمار میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کرنے والے مزید 18 مظاہرین  ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق  سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے مرنے والوں میں ایک پولیس اہلکار بھی شامل ہے جبکہ  3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب ینگون کے دو علاقوں میں مارشل لا نافذ کیا گیا ہے اور مختلف شہروں میں اب بھی فوجی بغاوت کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے۔خیال رہے کہ میانمار میں جمہوریت بحالی کی جدوجہد میں اب تک 100افراد ہلاک ہوچکے۔میانمار میں یکم فروری کو فوج نے اقتدار پر قبضہ کرکے منتخب حکومت کو گھر بھیج دیا اور کئی رہنماؤں کو گرفتار کررکھا ہے جس کے خلاف ملک بھر میں شدید احتجاج اور سول نافرمانی کی تحریک جاری ہے۔