انڈہ پڑنے کے بعد شہباز گل اپوزیشن پر برس پڑے !!!
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معاون خصوصی برائے وزیراعظم ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے جانثار ہیں، بوکھلائی ہوئی اپوزیشن اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ گالی کے جواب میں گالی نہیں دیں گے، تشدد کے جواب میں مخالفین کی تربیت کریں گے، اپوزیشن جو بھی کر لے اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
لاہور ہائیکورٹ پیشی کے بعد شہباز گل کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے میں بالکل ٹھیک ہوں۔ایک گالی کےجواب میں دس گالیاں بھی نہیں دیں گے۔ غنڈہ گردی کی تربیت نہیں دیں گے، سیاست کریں گے۔
خیال رہے کہ عدالت میں پیش ہونے سے قبل ٹوئٹر پر جاری پیغام میں شہباز گل نے بتایا تھا کہ وہ آج 2 بجے لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ انہیں صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔
آج 2 بجے دوپہر لاہور ہائی کورٹ میں معزز عدالت کے سامنے پیش ہو رہا ہوں۔ صحافی دوستوں سے پتہ چلا کہ مسلم لیگ ن کے غنڈا گروپ نے میرے پر حملہ کرنے کی تیاری کر رکھی ہے۔ عمران خان کا سپاہی ہوں۔عدالت آؤں گا آپ سے ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں آپ کی طرح غنڈا گردی پر نہیں۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 15, 2021
انہوں نے لکھا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں، عدالت آؤں گا، ڈرنے والا نہیں۔ سیاست کرنے پر یقین رکھتے ہیں طرح غنڈا گردی پر نہیں۔