سمارٹ لاک ڈاؤن ...تعلیمی ادارے بند ہوں گے یا نہیں،بڑا فیصلہ آ گیا

Mar 15, 2021 | 15:47:PM

(24نیوز) وزیرتعلیم  سندھ سعید غنی نے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے سمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران بند نہیں کر یں گے تاہم جس تعلیمی ادارے میں ایک بھی کورونا کیسز نکلے گا اسے سیل کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے سندھ میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے سمارٹ لاک ڈاؤن کےدوران بند نہیں کر یں گے۔ تعلیمی اداروں میں کوروناکیسزنکلنےکےبعد ایکشن لیا گیا، کورونا کی دوسری لہرمیں 141سکولز اور4 کالجز کو بند کیا۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو ایک بارپھر ایس او پیزپرسختی سے عمل کی ہدایت کریں گے ۔

یاد رہے سندھ حکومت نے بھی ملک میں کورونا کی شدت میں اضافے کے پیش نظر 15اپریل تک سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن میں شادی ہالزمیں کھانا کھلانے پر پابندی ہوگی تاہم شادی کی دعوت میں 300 افراد بلائے جاسکیں گے۔ تمام کاروباری مراکز رات 10 بجے بند کرناہوں گے ، تمام کاروباری مراکز صبح 6 بجے سے رات 10 بجے بند تک کھولے جاسکتے ہیں۔

 

مزیدخبریں