اگر اسمبلی سے استعفے نہ دئیے تو لانگ مارچ۔۔ مولانا نے پی ڈی ایم کو صاف صاف بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ میری ذاتی رائے ہے کہ اگر ہم اسمبلی سے استعفے نہیں دیتے تو شاید لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہ ہو۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نےمزید کہا کہ لانگ مارچ کی ٹائمنگ پی ڈی ایم طے کرے گا اور لانگ مارچ کوئی ایک دن کا نہیں ہوا۔ کل پی ڈی ایم کے اجلاس میں لانگ مارچ کی حتمی حکمت عملی طے کریں گے اور پارلیمنٹ سے استعفوں کو بھی ایجنڈے پر رکھا ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ وفاداریاں کیوں تبدیل ہورہی ہیں، اس کے پیچھے دباؤ ہوگا،لالچ یا دھمکیاں ہوں گی، کوئی تو اس پر کام کررہا ہوگا۔ماضی میں مختلف جماعتوں کے ارکان نے اپنے ووٹ کو غلط استعمال کیا لیکن کسی ایک ممبر کے دغا دینے سے حزب اختلاف کی پوزیشن کمزور نہیں ہوتی اور کسی ممبر کے دغا کرنے کو پارٹی پالیسی یا پارٹی کی رائے قرار دینا مناسب نہیں، حزب اختلاف متحد ہے، کل اجلاس میں دیکھیں گے کہ ہمارے ووٹ کیوں کم ہوئے۔