(24نیوز) وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے ملاقات کی اس موقع پر عمران خان نے صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی کو منتخب ہونے مبارکباد دی۔
وزیراعظم سے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کی ملاقات قانون سازی کے عمل کو تیز کرنے اور پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے اعتماد کرنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بلوچستان اور قبائلی علاقوں کو ماضی میں نظر انداز کیا جاتا رہا یہ وفاق کی مزید مضبوطی کا باعث ثابت ہوگا، چیئرمین سینٹ ایوان بالا کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کرتے رہیں گے۔