حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ارکان سے استعفےکا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر سمیت تمام ارکان سے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ شفقت محمود کا کہنا ہے کہ شفاف انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی۔
تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ الیکشن کمیشن ناکام ہو چکا ہے،چیف الیکشن کمشنر کو تمام ارکان سمیت استعفا دینا چاہیے۔شفقت محمود کا کہنا تھا کہ لوگوں کا اعتماد الیکشن کمیشن سے اٹھ چکا ہے، نیا الیکشن کمیشن بنے جس پر سب کا اعتماد ہو۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےان کا کہنا تھا کہ پارلیمان کو موقع دیا جائے کہ نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے، جس پر سب کا اعتماد ہو۔ الیکشن کمیشن نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کررہا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت ہے اسے الیکشن کمیشن پر کوئی اعتماد نہیں، تاہم انہوں نے کہاالیکشن کمیشن کے خلاف کوئی ریفرنس دائر نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کی سینٹ کی سیٹ پر صاف ظاہر ہوا کہ اس میں کرپٹ پریکٹس اور لین دین ہوا۔ اس کے باوجود الیکشن کمیشن شفاف الیکشن کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ استعفا دینا جمہوری طریقہ ہے۔ ایسا الیکشن کمیشن بنایا جائے جس پر سب کو اعتماد ہو۔ عام انتخابات ڈھائی سال بعد ہوں گے۔ وقت آگیا ہے کہ لوگ جب الیکشن ہو تو کوئی سوال نہ اٹھائیں۔وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ موجودہ حالات میں الیکشن کمیشن نہیں چل سکتا، یہ قومی ادارہ نیوٹرل ایمپائر کا کردار ادا نہیں کر رہا۔دوسری جماعتوں سے پوچھا جائے تو ان کو بھی الیکشن کمیشن پر تحفظات ہیں، کوئی بھی جماعت ای سی پی سے خوش نہیں ہے۔انھوں نے حالیہ سینٹ انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سینٹ کے الیکشن میں جو ہوا اس کی ناکامی الیکشن کمیشن کی ہے، ای سی پی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکا اور ناکام رہا۔