لیگی ارکان اسمبلی کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کوتیار ہوں، نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو بڑی پیشکش

Mar 15, 2021 | 17:49:PM
لیگی ارکان اسمبلی کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کوتیار ہوں، نواز شریف کی مولانا فضل الرحمان کو بڑی پیشکش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو بڑی پیش کش کردی۔
ذرائع کے مطابق قائد ن لیگ نے کہاکہ اپنی جماعت کے ارکان اسمبلی کے استعفے آپ کے حوالے کرنے کوتیار ہیں ،کوئی اورجماعت مانے یا نہ مانے آپ ہمارے استعفوں پر فیصلہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا تھا کہ اگر استعفے نہ دیئے گئے تو لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی۔
پریس کانفرنس کے دوران سینیٹ الیکشن میں اداروں کی مداخلت کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب دیگر ان کا ترجمان بن کر ہمارے موقف کی تصدیق کر رہا ہے۔ پوری قوم نے دیکھا کہ سینیٹ کے ایوان میں کیمرے کس نے لگائے۔
مولانا فضل الرحمان نے سوال اٹھایا کہ ہمارے جائز ووٹ کو کیوں مسترد کیا گیا؟ اب ووٹ مسترد ہونے کا ملبہ بھی عدالتوں پر ڈال دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ہے جبکہ انھیں دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔
پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ نیب کٹھ پتلی ادارہ ہے۔ ملکی سیاست پاکستان کے آئین کے مطابق نہیں چل رہی۔ موجودہ حکومت نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔انہوں نے کل پی ڈی ایم اجلاس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے استعفے نہیں دیتے تو لانگ مارچ کی زیادہ افادیت نہیں ہوگی۔