حکومت مہنگائی، بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے،پر ویز الٰہی

Mar 15, 2021 | 17:50:PM
حکومت مہنگائی، بے روزگاری کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے،پر ویز الٰہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں حکومت اور اپوزیشن عوام کا خیال رکھیں۔
 تفصیلات کے مطا بق چودھری پرویز الٰہی اور سیکر ٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے ترجمان کنجی بردار خانہ کعبہ الحاج میاں عبدالرحمن کی ہمشیرہ کی شادی میں شرکت کی۔ مہتمم جامع اشرفیہ لاہور مولانا فضل الرحیم نے میاں عبدالرحمن کی ہمشیرہ کا نکاح پڑھایا اور خصوصی دعا فرمائی۔
چودھری پرویز الٰہی نے اس مو قع پر کہا کہ حکومت روز بروز مہنگائی اور بے روزگاری کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے لائحہ عمل مرتب کرے۔ مہنگائی کے جن کو لگام نہ ڈالی گئی تو رمضان المبارک میں غریب آدمی مزید مشکلات کا شکار ہو جائے گا۔ 
چودھری پرویز الٰہی نے کورونا کی نئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا چاہیے۔تقریب میں سابقہ وفاقی وزیر اعجاز الحق، پارلیمانی سیکرٹری نذیر چوہان،سی پی او فیصل آباد سہیل چودھری، ڈی سی او فیصل آباد محمد علی، ناصر سیال، جی ایم سکندر،میڈیا کوآرڈینٹر سپیکر پنجاب اسمبلی محمد اقبال چودھری، راجہ بروز بشارت اور سعودی عرب سے کلید بردار خانہ کعبہ کی طرف سے آئے ہوئے وفدنے خصوصی شرکت کی۔ دیگر نمایاں مہمانوں میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ،اسلامک سکالرحکیم طارق محمود چغتائی عبقری والے، SSPملک کرامت، صدر آرائیں ایسوسی ایشن میاں سعید ڈیرے والے، چین ون گروپ کے سی ای او میاں کاشف، میاں اشفاق، میاں عمر، معروف قاری صداقت علی،نعت خواں احمد رضا قادری، مرغوب حمدانی سمیت کاروباری حضرات شامل تھے۔