پاکستان مخالفت تقریر، جاوید لطیف کیخلاف مقدمہ درج کرنیکی درخواست جمع
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کی تقریر کا معاملہ پاکستان تحریک انصاف کے جنرل کونسلر نے جاوید لطیف کے خلاف مقدمہ کے اندراج کی درخواست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ سے مسلم لیگی رہنما جاوید لطیف تقریر میں (پاکستان نہ کھپے) کے الفاظ استعمال کرنے پر تحریک انصاف کے جنرل کونسلر نے مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ جاوید لطیف نے پاکستان کی شان میں گستاخی کی۔پاکستان کی شاخ میں گستاخی اور ملک توڑنے کی باتیں کرنے پر لیگی رہنما کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
دوسری جانب لیگی رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اب کسی کو غداری کا سرٹیفکیٹ بانٹنے نہیں دیں گے، اگر پاکستان بچانے کے لئے مجھے پھانسی لگتی ہے تو لگا دو۔ شیخوپورہ میں میاں جاوید لطیف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم اس دھرتی کے بیٹے ہیں تو بات کریں گے،پاکستان ڈوب جائے اور میں چپ رہوں ایسا نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کا حل آئین کی بالا دستی میں ہے۔
پاکستان کے لئے میرے اور آپ کے آباو اجداد نے قربانیاں دیں، ہم نے سوچا بھی نہیں تھا ہم سے ایک حصہ الگ ہو جائے گا ،ہم یہ بھی نہیں سوچا تھا کے مقبوضہ کشمیر ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔
انہوں نے کہا مریم نواز کی آواز کو دبانے کے لئے نیب کے بار بار بلاوے بھیجے گئے ، ہم نے سوچا پاکستان ماں بہن اور بیٹیوں کے لیے محفوظ ہے مگر تم نے قوم کی بیٹی مریم نواز کو جیلوں میں ڈالا۔پچھلے دو دنوں سے جو ہو رہا ہے یہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف قدم ہے ،ہم پاکستان بنانے والے ہیں ،اس ملک میں انتشار نہیں چاہتے، یہ میرا آپ کا پاکستان ہے ہم نے اس کو سنبھالنا ہے ،یہ چند ہفتوں کے مہمان رہ گئے ہیں ،یہ ان کی آخری اچھل کود ہے یہ جانے والے ہیں۔