کورونا کم نہ ہوا تو اسکول بند ہی رہیں گے، حکومت کا اعلان

Mar 15, 2021 | 18:24:PM


 (24نیوز)وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا کم نہ ہوا تو اسکول بند ہی رہیں گے۔اپنے بیان میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے تیزی سی بڑھتے کورونا کیسز پر کہا کہ امتحانات کے بغیر طلبا کو اگلی کلاسوں میں پروموٹ کرنے کا آپشن برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں امتحانات کی وجہ سے کورونا کے سائے منڈلا رہے ہیں اور اگر کورونا سے حالات زیادہ خراب ہوئے تو کچھ بھی ممکن ہے۔وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ اگر بڑھتے کورونا کیسز میں کمی نہیں آئی تو اسکول بند رکھنے کا آپشن موجود ہے۔
 ادھرکورونا وائرس کے حوالے سے جاری این سی او سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث مردوں کی شرح اموات زیادہ رہیں، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فی صد مرد شامل ہیں ۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 6لاکھ 2ہزار افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے، کورونا سے13 ہزار 537 اموات ہوچکی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ61 سے 70 سال کے درمیان افراد کی اموات کی شرح زیادہ رہی، 61 سے 70 سال کے 3ہزار836 ، 51سے 61سال کے 3ہزار400 جبکہ 71سے 80 سال کے 2 ہزار 400 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سب سے کم اموات ایک سے دس سال کے متاثرہ افراد کی ہوئی، 1سے10 سال کے 38بچے کورونا سے انتقال کرگئے، کورونا کے باعث مردوں کی شرح اموات زیادہ رہیں، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فی صد مرد شامل ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں خواتین کی شرح اموات 32 فی صد رہی، پاکستان میں بڑے شہروں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں، اموات میں دوسرے نمبر پر لاہور، تیسرے پر راولپنڈی چوتھے پر پشاور رہا۔پاکستان میں سب سےزیادہ شرح اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی، پنجاب میں مجموعی طور پر 5ہزار 700 سےزائد افراد کورونا سےانتقال کرگئے، پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں رہی۔ کورونا کے باعث اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 4ہزار 450 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔

مزیدخبریں