سلیکٹڈ وزیراعظم الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب

Mar 15, 2021 | 18:28:PM
سلیکٹڈ وزیراعظم الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں، مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن سے استعفیٰ کے حکومتی مطالبے کو مضحکہ خیز، غیرآئینی،غیرقانونی اور آئینی ادارے کی توہین قرار دے دیا۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم نیب کی طرح الیکشن کمیشن کو بھی یرغمال اورغلام بنانا چاہتے ہیں ،استعفیٰ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے ڈسکہ میں 20 پریزائیڈنگ افسروں کو اغواکیا اورووٹ چوری کیا۔ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے سینیٹ اجلاس میں نوٹوں کی منڈی لگائی اوراپنے ’اے ٹی ایمز‘ کو جتوایا ۔
مریم اورنگزیب نے کہاکہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے فارن فنڈنگ کیس میں 6سال سے الیکشن کمیشن کو جواب نہیں دیااور مفرور ہے،استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس کے 23 غیرقانونی فارن فنڈنگ اکاونٹس سٹیٹ بنک نے پکڑے اور اب تک چھپائے ہوئے ہیں ،استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس پر بائیس کروڑ عوام عدم اعتماد کرچکے ہیں۔
ترجمان ن لیگ کاکہناتھاکہ استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جو پارلیمان کا اعتماد کھو بیٹھا ہے ،استعفیٰ وہ سلیکٹڈ وزیراعظم دے جس نے عوام کا آٹا، چینی، بجلی، گیس، دوائی چوری کی ہے،استعفیٰ وہ سلیکٹڈ دے جو سپریم کورٹ میں ڈسکہ الیکشن کے زیرسماعت مقدمے کے دوران الیکشن کمیشن کو ہراساں کرنے کی کوشش کررہا ہے۔