کورونا کا پھیلاﺅ ۔۔لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ 

Mar 15, 2021 | 18:31:PM
کورونا کا پھیلاﺅ ۔۔لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


 (24نیوز)کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کے باعث لاہور، راولپنڈی اور سیالکوٹ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کا نفاذ کر دیا گیا،لاہور کے 13، سیالکوٹ کے 6 اور راولپنڈی کے مزید 15 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا ہے۔ 
لاہور میں جوہر ٹاﺅن اے بلاک، جی بلاک، مکمل واپڈا ٹان، سبزہ زار، ایچ ، ایل بلاک ،گارڈن ٹاﺅن طارق بلاک، ابوبکر بلاک، گلبرگ 3 ای ون، فیصل ٹاﺅن بی بلاک، ماڈل ٹاﺅن ایچ ، جی بلاکس ،گلی نمبر27 علامہ اقبال کالونی،گلی نمبر 2سے 7 ڈھوک چودریاں، گلی نمبر 24،36،39 محلہ امیرپورہ ،سیٹلائٹ ٹاﺅن اے بلاک، خیابان سرسید2،4، لہترار اور لالہ رخ کے علاقے شامل ہیں۔
سیکرٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق لاک ڈاﺅن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورانٹ، دفاتر )نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی، انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا۔ ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہو گی۔
 تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹور، لیبارٹریاں،کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہے گے۔ ملک شاپس، چکن اور گوشت/مچھلی کی شاپس اور بیکریاں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔ گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گی۔