(24 نیوز)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا رمضان المبارک میں صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کے لئے 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان۔
ًتفصیلات کے مطابق عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 313 رمضان بازار لگائے جائیں گے- آٹے کا 10 کلو کا تھیلا رمضان بازاروں میں مارکیٹ پرائس سے 120 روپے سستا ملے گا- رمضان بازاروں میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 300 روپے میں دستیاب ہو گا- صرف سستے آٹے کی فراہمی پر پنجاب حکومت تقریبا 3 ارب 50 کروڑ روپے سبسڈی دے گی- رمضان بازاروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-
عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ خریدارو ں کی زندگیو ں کے تحفظ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھنا لازمی ہو گا- رمضان بازاروں میں زرعی فیئر پرائس شاپس لگائی جائیں گی- شاپس پر پھل اور سبزیاں 2018ءکے ریٹ کے مطابق صارفین کو دستیاب ہوں گی-
عثمان بزدار نے کہا کہ رمضان بازاروں میں چینی 60 روپے فی کلو دستیاب ہو گی - گھی، چکن اور انڈے مارکیٹ سے 10سے 15 روپے کم قیمت پر ملیں گے-
وزیر اعلی عثمان بزدار کی عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت۔ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مستقل بنیاد وں پر ریلیف دینے کے لئے سہولت بازاروں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا-
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا 7 ارب روپے کے رمضان پیکیج کا اعلان
Mar 15, 2021 | 18:42:PM