کراچی: اورنگی ٹاﺅن نمبر5 میں دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 2 افراد شہید

Mar 15, 2021 | 18:45:PM
کراچی: اورنگی ٹاﺅن نمبر5 میں دھماکا، رینجرز اہلکار سمیت 2 افراد شہید
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاﺅن نمبر5 میں دھماکے میں رینجرز اہلکار اورشہری سمیت2 افرادشہید جبکہ 9 زخمی ہو گئے ،دھماکے میں گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاو¿ن نمبر 5 میں رینجرز کے موبائل کے قریب دھماکے ہوا،دھماکے میں شہید رینجرز اہلکار کی شناخت روشن علی کے نام سے ہوئی ہے، ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیزنے کہاہے کہ سنیپ چیکنگ کے دوران رینجرز کو ٹارگٹ بنایاگیا،ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ بم موٹرسائیکل میں نصب تھا جائے وقوعہ کا جائزہ لے رہے ہیں ٹارگٹ رینجرز موبائل تھی ،ایس ایس پی ویسٹ نے کہاکہ بم ڈسپوزل سکواڈ معائنے کے بعد حتمی رپورٹ دے گا۔