ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا۔۔قید بھی ہو سکتی ہے۔۔ نوٹیفکیشن جاری

Mar 15, 2021 | 18:49:PM
ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا۔۔قید بھی ہو سکتی ہے۔۔ نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ملک بھر میں ماسک لازمی قرار دینے کی لئے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ۔
 تمام ڈپٹی کمشنر صاحبان ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرسکیں گے،جرمانہ، جیل یا دونوں سزائیں دی جاسکیں گی۔
 عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر 500 روپے جرمانہ عوامی مقامات پر تھوکنے پر 500روپے دوکان کے اندر ماسک نہ استعمال کرنے پر دکاندار کو 2000 دوکان میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 2000 روپے بس میں 3000روپے جرمانہ ، کار میں 2000 روپے جبکہ رکشہ میں سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر 500 روپے جرمانے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ این سی او سی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا کے باعث مردوں کی شرح اموات زیادہ رہیں، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فی صد مرد شامل ہیں ۔
 رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان میں 6لاکھ 2ہزار افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے، کورونا سے13 ہزار 537 اموات ہوچکی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ61 سے 70 سال کے درمیان افراد کی اموات کی شرح زیادہ رہی، 61 سے 70 سال کے 3ہزار836 ، 51سے 61سال کے 3ہزار400 جبکہ 71سے 80 سال کے 2 ہزار 400 افراد کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کورونا کے باعث سب سے کم اموات ایک سے دس سال کے متاثرہ افراد کی ہوئی، 1سے10 سال کے 38بچے کورونا سے انتقال کرگئے، کورونا کے باعث مردوں کی شرح اموات زیادہ رہیں، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 68 فی صد مرد شامل ہیں۔
پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں خواتین کی شرح اموات 32 فی صد رہی، پاکستان میں بڑے شہروں میں کورونا کے باعث سب سے زیادہ اموات کراچی میں ہوئیں، اموات میں دوسرے نمبر پر لاہور، تیسرے پر راولپنڈی چوتھے پر پشاور رہا۔پاکستان میں سب سےزیادہ شرح اموات صوبہ پنجاب میں ہوئی، پنجاب میں مجموعی طور پر 5ہزار 700 سےزائد افراد کورونا سےانتقال کرگئے، پنجاب میں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی سب سے زیادہ تعداد لاہور میں رہی۔ کورونا کے باعث اموات کے اعتبار سے سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں 4ہزار 450 سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔