پیپلزپارٹی تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریگی، قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا فیصلہ اٹل ہے،26 تاریخ سے پہلے بارے ڈسٹرکٹ میں میٹنگ کی جائینگی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حفیظ شیخ کو اگرشک ہے کہ انکے ووٹ مسترد ہوئے ہیں تو انہیں یہ حق ہے کہ عدالت میں جائیں۔ ہماری کوشش ہے کہ ایس او پیز کے تحت کام کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب کسی امپائر کی انگلی کے انتظار میں تھے،کٹھ پتلی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں،اپوزیشن جماعتوں کا لانگ مارچ حکومت کو گرا کر ختم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وزرا کی بوکھلاہٹ بتا رہی ہے کہ پی ڈی ایم کی تحریک اور لانگ مارچ کی کال ان کے اعصاب پر سوار ہو چکی ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ وزرا سیاسی کارکنوں پر غداری کے فتوے لگانا بند کریں اور سیاست کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں۔انہوں نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی پنجاب کی ایگزیکٹو لانگ مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔وسطی پنجاب کے ہر بڑے شہر سے،ہر ڈویڑن،ضلعے،تحصیل اور قصبے سے جیالوں کی بہت بڑی تعداد چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے قافلے کا حصہ بنے گی اور ہم اس حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔