سری لنکن ٹیم پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)افغانستان میں سرکاری فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈرمحمد اقبال عرف بالی کھیارا عرف شانی ہلاک، اقبال عرف بالی کے سر کی قیمت دو کروڑ مقرر تھی۔
تفصیلات کے مطابق اقبال عرف بالی کھیارہ سی ٹی ڈی پنجاب،سی ٹی ڈی بنوں،سی ٹی ڈی ملتان،سی ٹی ڈی ڈی آئی خان،سی ٹی ڈی پشاور،سی ٹی ڈی ٹانک کو دہشتگردی کی درجنوں کاروائیوں میں مطلوب تھا۔کے پی گورنمنٹ نے ان کے سر کی قیمت دو کروڑروپے مقرر کر رکھی تھی۔
بالی کھیارہ پاکستان میں سری لنکا ٹیم پرحملہ کرنے والوں میں بھی شامل تھا۔اس کے علاو¿ہ وہ پولیس کی ٹارگٹ کلنگ اور آرمی پر مہلک حملوں میں ملوث رہا۔قبل ازیں مزکورہ بالا دہشت گرد کی بیوی بھی فورسز کے ہاتھوں مار گئی تھی دونوں میاں بیوی کا نام پاکستان کی ریڈ(بک)میں چل رہا تھا۔
بالی کھیرا عرف شانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم ترین کمانڈروں میں ہوتا تھا۔مطلوبہ دہشت گرد کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے تھا اور وہ یہاں بھی ٹارگٹ کلنگ کے درجنوں واقعات میں ملوث تھا ۔