ہر بات پر طلاق۔۔۔ خاتون کا شوہر کے خلاف مقدمہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز )سعودی عرب میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف طلاق کے لفظ کی مسلسل تکرار پر مقدمہ دائر کردیا۔
یہ مقدمہ بیوی اور اس کے خاندان کے دوسرے افراد کی طرف سے شوہر کو سمجھانے میں ناکامی کے بعد دائر کیا گیا ہے۔غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بیوی نے وضاحت کی کہ اس نے اپنے شوہر کو ہر معاملے میں طلاق کے لفظ کو دہرانے سے روکنے کی کوشش کی مگر کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ اس کے بعد میں نے اپنے اہل خانہ سے بات کی۔انہوں نے بھی شوہر کو بار بار طلاق کے الفاظ دہرانے سے منع کیا۔ اہل خانہ کے سمجھانے پر وہ کہتا کہ یہ اس کی زندگی میں کھلی مداخلت ہے جسے وہ قبول نہیں کرتا۔
خاتون نے کہا کہ وہ نہیں جانتی ہے کہ اس لفظ کو دہرانے سے اس پر طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں۔ تاہم اس کا کہنا تھا کہ شوہر کی طرف سے تکرار کے ساتھ اس لفظ کے استعمال اور منع کرنے میں ناکامی پر اسے عدالت سے رجوع کرنا پڑا ہے۔