ڈرٹی پولیٹکس ہو رہی ہے ۔۔ پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی، خورشید شاہ

Mar 15, 2021 | 19:23:PM

 (24نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئررہنماخورشید شاہ نے کہاہے کہ آجکل ڈرٹی پولیٹکس ہو رہی ہے، اب اس ملک میں پارلیمنٹ کی کوئی اہمیت نہیں رہی، جو ووٹ خراب کئے گئے وہ خراب نہیں ہیں، لانگ مارچ کا مقصد قوم کو جگانا ہے۔

پیرکواحتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ گیند عدلیہ کی کورٹ میں ہے پورا ملک عدلیہ کی طرف دیکھ رہا ہے، اسمبلیوں سے استعفے مسئلے کا حل نہیں ہیں، اسمبلیوں سے باہر رہ کر ہم ان معاملات پر لڑنہیں سکتے۔
انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں رہ کر ہم ہر قسم کے حالات کا سامنا کرسکتے ہیں، پی ڈی ایم اپنے فیصلے ضرور کرے لیکن استعفے حل نہیں۔دوسری جانب سکھر کی احتساب عدالت میں خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔

مزیدخبریں