کورونا کیسز میں اضافہ ،سندھ حکومت نے مزارات کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سندھ میں کورونا وبائی تیسری خطرناک لہر کے پیش نظرسندھ سرکار نے مزارت کو کھولنے کا ٹوٹیفکیشن معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ بھر کے مزارات 15 اپریل تک صوبے بھر کے مزارات بند رہیں گی۔ محکمہ اوقاف نے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سندھ بھر میں کورونا کے کیسز میں اضافہ ہونے کے بعد سندھ نے صوبہ بھر کی درگاہیں کھولنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے مزارات بند کرنیکا نیا حکم نامہ جاری کردیا ہے۔
وزیراعظم سندھ کے مطابق شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ڈال سکتے، کورونا کی صورتحال بہتر ہونے تک مزارات ، سینما ہال اور اجتماعات پر پابندی رہیگی، شہریوں سے اپیل ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئےاپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ بنائیں۔