خفیہ رائے شماری میں ممبرکسی کوبھی ووٹ ڈال سکتا ہے، وسیم سجاد

Mar 15, 2021 | 19:54:PM
خفیہ رائے شماری میں ممبرکسی کوبھی ووٹ ڈال سکتا ہے، وسیم سجاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق چیئرمین سینیٹ وسیم سجاد کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن آئین کے تحت خودمختار ادارہ ہے،الیکشن کمیشن نے آئین و قانون کے اندر رہتے ہوئے شفاف الیکشن کراناہوتے ہیں۔
وسیم سجاد نے کہاکہ سپریم کورٹ نے واضح کہاتھا سینیٹ الیکشن خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہوگا،جب خفیہ رائے شماری ہوتی ہے تو ممبرکسی کو بھی ووٹ ڈال سکتا ہے ،سابق چیئرمین سینیٹ کاکہناتھا کہ ووٹ کم ملنے پر الیکشن ٹھیک نہ ہونے کاالزام لگانا درست نہیں ،اگرحکومت کے پاس ثبوت ہیں تو سامنے لائے کارروائی ہو سکتی ہے ۔