دکانیں 8 بجے تک کھولنے کا دعویٰ کرنے والے تاجرغائب،پو لیس ان ایکشن

Mar 15, 2021 | 20:25:PM

(24 نیوز)لاہورمیں مارکیٹیں اور دکانیں 8 بجے تک کھولنے کا دعویٰ کرنے والے تاجراور عہدیدار خود غائب ۔ پولیس کی جانب سے زبر دست ایکشن پر دکانداروں نے مارکیٹیں بند کرنا شروع کردیں۔
تفصیلات کے مطابق تاجر عہدیداران کی کال پر دکانداروں کی جانب سے بعض مارکیٹوں میں6 بجے کے بعد بھی دکانیں کھلی رکھی گئیں۔ پو لیس حکا م کی جا نب سے ایکشن کے بعدشہر بھر میں دکانیں جزوی طور پر بند۔ لاک ڈاﺅن کا پہلا روز ہونے پر خریداروں کا بھی رش۔شہر کی اہم شاہراہوں پر گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔
دوسری جا نب حافظ آبادمیں مارکیٹیں بند نہ کرنے والے دکانداروں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی ۔تاجروں کا پولیس کے خلاف تھانہ سٹی میں احتجاج ۔پولیس اور تاجروں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔ 

مزیدخبریں