(24 نیوز)این سی او سی نے 70 سال اور زائد عمر کے افراد کو کورونا ویکسین لگانے کی اجازت دے دی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق کل سے 70 سال یا زائد عمر کے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسین سینٹر سے ویکسین لگوا سکتے ہیں، این سی او سی کاکہنا ہے کہ شناختی کارڈ لازمی درکار ہوگا،بزرگ افراد 1166 پر سی این آئی سی نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، این سی او سی کاکہناہے کہ ویکسین کا یہ عمل گلگت اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں ہوگا۔
70 سال اور زائد عمر کے افراد کوبھی کورونا ویکسین لگانے کی اجازت
Mar 15, 2021 | 20:32:PM