تاجرڈٹ گئے،دکانیں بند کرنے سے انکار، انتظامیہ کو بڑی دھمکی

Mar 15, 2021 | 20:35:PM

(24 نیوز)تاجر تنظیموں کے قائدین کی انارکلی بازار میں پریس کانفرنس، حکومتی احکامات ماننے سے انکار،  زبردستی دکانیں بند کرانے آئے توانتظامیہ اور پولیس کو اندربند کرکے تالے لگادیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کی دو بڑی تنظیموں کے مرکزی قائدین نعیم میر اور اشرف بھٹی نے درجنوں تاجر قائدین کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شام چھ بجے دکانیں بند کرنے سے انکار کردیا۔
نعیم میر نے کہا کہ لاہور کی تمام ریٹیل مارکیٹوں کے قائدین چھ بجے دکانیں بند نہیں کریں گے،کورونا سب سے پہلے تافتان بارڈر سے پاکستان آیا،کورونا کی بارڈر پر روک تھام کرنا حکومت کی ذمہ داری تھی مگر حکومت اپنی غفلت اور نااہلی چھپا رہی ہے، تاجروں کے کاروبار بند کرنے کے درپے ہے۔
نعیم میر نے حکومت کو تاجروں کے روزگار کا دشمن قرار دے دیا۔مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ حکومت کیوں کروڑوں افراد کے روزگار کے پیچھے پڑ گئی ہے،حکومت تاجروں کو مزاحمت پر مجبور نہ کرے، تصادم تاجروں اور حکومت کے حق میں نہیں ہے۔

مزیدخبریں