چیئرمین سینیٹ الیکشن, جن لوگوں نے نام پر مہر لگائی، انہیں جانتا ہوں، رانا ثنا اللہ کا دعویٰ

Mar 15, 2021 | 21:03:PM

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی  نے دعوی کیا ہے کہ چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں نام پر مہر لگانے والوں کوجانتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ممبر قومی اسمبلی نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے کہا ہے کہ اگر مریم نواز گرفتار ہوئیں تو وہ اور زیادہ مقبول ہونگی۔حکمران مریم نواز کی آواز بند کرنا چاہتی ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ حکومتی اجازت کے بغیر کوئی ایوان میں داخل نہیں ہو سکتا۔غلام سرور جانتے ہیں کہ کیمرے انہوں نے ہی لگائے ہیں۔کیمرے کس نے لگائے حقیقت سامنے آنی چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین سینٹ الیکشن میں ہمارا کوئی بندہ نہیں ٹوٹا،ارکان کو بتایا گیا باکس میں کہیں بھی مہر لگا سکتے ہیں۔چیئرمین سینٹ کے الیکشن میں سات ووٹ غلط مسترد ہوئے۔

مزیدخبریں