(24 نیوز)حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں بڑھا دیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 روپے کیلئے پٹرول کی قیمت 111 روپے 90 پیسے ہی رہے گی جبکہ ڈیزل آئندہ 15 دن 116 روپے 8 پیسے لٹر ہی ملے گا۔
وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر3 روپے 42 پیسے اضافہ کردیاگیاجبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لٹر قیمت 2 روپے 19 پیسے بڑھا دی،جس سے لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت81 روپے 42 پیسے فی لٹر ہو گئی۔وزارت خزانہ نے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
حکومت کا پٹرول، ڈیزل کی قیمت برقراررکھنے کا فیصلہ
Mar 15, 2021 | 21:06:PM