4500نئے پٹواری بھرتی کرنے کی منظوری

Mar 15, 2021 | 21:20:PM

(24 نیوز)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے صوبہ بھر میں 4 ہزار 5 سو نئے پٹواری بھرتی کرنے کی منظوری دےدی۔
تفصیلات کے مطابق بورڈ آف ریونیو پنجاب نے نئے پٹواری بھرتی کرنے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز کو سلیکشن کمیٹی کے سربراہ مقرر کردیا۔ تعیناتی کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنر کے ہمراہ تین افسران بطور ممبر شامل ہوں گے۔ پٹواری بھرتیوں کرنے کیلئے اشتہار متعلقہ ضلعی کمشنر کی ہدایات پر جاری کئے جائیں گے۔
 ذرائع کے مطابق تعلیمی قابلیت کیلئے کم از کم آئی سی ایس ڈگری ہولڈر، شارٹ ہینڈ ٹائپنگ اور کمپیوٹر کی تعلیم لازمی ہوگی۔ بورڈ آف ریونیو نے 36 اضلاع میں کوٹہ کی بنیاد پر بھرتیوں کی منظوری دی ہے۔بھرتیوں میں اقلیتی برادری کا کوٹہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزیدخبریں