عامر خان کا 56 ویں سالگرہ پر سوشل میڈیا کو بائے بائے

Mar 15, 2021 | 22:48:PM

(24 نیوز)عامر خان نے اپنی 56ویں سالگرہ پر یہ اعلان کردیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا چھوڑ رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق یہ پیغام  ٹوئٹر پر جاری کیا گیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ دوستوسالگرہ کے موقع پر آپ لوگوں کے پیار اور گرمجوشی کا بہت بہت شکریہ، میرا دل اس وقت بہت جذباتی ہے۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’دوسری خبر کے مطابق یہ میری سوشل میڈیا پر آخری پوسٹ ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ میں سو شل میڈیا پر بہت متحرک ہوں، میں نے یہ دکھاوا چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عامر خان نے کہا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ اسی طرح بات چیت کرتے رہیں گے جیسے پہلے کیا کرتے تھے۔میرے پروڈکشن ہائوس نے ایک نیا چینل بنایا ہے ۔ فلموں کی اپ ڈیٹس اس چینل کے ذریعے مل سکتی ہیں۔

مزیدخبریں