سابق سینیٹر اور ایم کیو ایم کے رہنما تنویرالحق تھانوی تحریک انصاف میں شامل

Mar 15, 2021 | 22:55:PM

(24 نیوز)سابق سینیٹر اور ایم کیو ایم کے رہنما تنویرالحق تھانوی پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے اور این اے 249 میں پی ٹی آئی امیدوار کی انتخابی مہم چلانے کااعلان کردیا۔
تنویر الحق تھانوی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم کو سینیٹ کا الیکشن جتنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم پاکستان نے جو بھی منصوبے شروع کئے ہیں ان کی کامیابی کے دعا گو ہوں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے سابق سینیٹر محمد علی سیف نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی، انہوں نے وزیراعظم کی قیادت پر اعتماد کااظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں