آدھی پی ڈی ایم کے استعفوں سے فائدہ نہیں نقصان ہوگا، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کاکہناہے کہ لانگ مارچ میں نتیجہ خیزی اس صورت ہو گی جب اپوزیشن اختتام پر استعفے دے، کوشش ہو گی کہ استعفوں کے آپشن پر تمام جماعتوں کااتفاق رائے ہو۔
انہوں نے کہاکہ سینیٹ میں آج بھی اپوزیشن اکثریت اور حکومت اقلیت میں ہے،آدھی پی ڈی ایم کے استعفوں سے کوئی فائدہ نہیں ہوگا نقصان ہوگا۔
لیگی رہنما نے شہباز گل کے واقعہ پر کہاکہ جو کچھ ہمارے ساتھ کیاگیا وہ بھی غلط تھا،آج جو ہوایہ بھی غلط ہے،احسن اقبال نے کہاکہ موجودہ الیکشن کمشنر کا نام حکومتی فہرست میں تھا، جتنی حکومت کو الیکشن کمیشن سے شکایت ہے اس سے 10 گنا زیادہ ہمیں نیب سے ہے۔