لانگ مارچ کے بعد استعفوں کافیصلہ ہوتا ہے تو ہم استعفے دے دیں گے، سعید غنی

Mar 15, 2021 | 23:42:PM
لانگ مارچ کے بعد استعفوں کافیصلہ ہوتا ہے تو ہم استعفے دے دیں گے، سعید غنی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کاکہناہے کہ لانگ مارچ کے بعد استعفوں کافیصلہ ہوتا ہے تو ہم استعفے دے دیں گے۔
پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہاکہ پی ڈی ایم نے تمام فیصلے اتفاق رائے سے کئے،کل کے اجلاس سے امید ہے کہ جو بھی فیصلہ سامنے آئے گا وہ اتفاق سے ہوگا، ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم متحد ہے اور رہے گی ،ضمنی الیکشن کے نتائج سے یہ واضح ہوگیاکہ حکومت کمزور ہو رہی ہے۔
وزیر تعلیم سعید غنی نے کہاکہ اگرکل استعفوں کا متفقہ فیصلہ ہواتو میرا استعفیٰ تو پہلے سے قیادت کے پاس ہے،ان کامزیدکہناتھا کہ ہمارے ضلع میں لانگ مارچ سے متعلق روزانہ درجنوں اجلاس ہو رہے ہیں ۔