ایلون مسک کا روسی صدر کو چیلنج ،یوکرین داؤ پر لگا دیا

Mar 15, 2022 | 09:29:AM

(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین آدمی اور ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک نے روسی صدر ولادی میر پوٹن کو ون ٹو ون فائٹ کا چیلنج دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایلون مسک نے روسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں ولادی میر پیوٹن کو لڑائی کا چیلنج کرتا ہوں اور داو پر یوکرین ہوگا۔

ایلون مسک نے ولادی میر پیوٹن اور یوکرین کا نام روسی زبان میں تحریر کیا۔ایک او رٹویٹ میں ان نے روسی صدر سے کہا کہ کیا آپ فائٹ کے لیے متفق ہیں؟

ایلون مسک نے روسی صدارتی محل کے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ کو بھی ٹیگ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ویڈیو؛ لڑکی تصویر کیلئے پوز بناتے روسی جنگی جہاروں کی بمباری کی زد میں

مزیدخبریں