محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Mar 15, 2022 | 10:18:AM
موسم کے بارے نئی پیش گوئی
کیپشن: موسم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)محکمہ موسمیات کی رواں ہفتے کے دوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کھڑی فصلوں، باغات اور سبزیوں کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے.

تفصیلات کےمطابق رواں ہفتے گرمی کی شدت کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کا امکان ہے۔شمالی بلوچستان، بالائی سندھ، جنوبی پنجاب کے علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 9 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد، بالائی و وسطی پنجاب، خیبرپختونخوا میں 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گلگت بلتستان ،زیریں سندھ اور جنوبی بلوچستان میں 7 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کےمطابق خشک موسم اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کھڑی فصلوں، باغات اور سبزیوں کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کا انتظامات کریں۔

سندھ اور جنوبی پنجاب میں گندم کی قبل از وقت کٹائی کا آغاز ہوگا۔غیر معمولی درجہ حرارت کے باعث اسلام آباد اور لاہور میں پولن میں اضافے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات نےلوگوں کو سورج کی روشنی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی۔