(ویب ڈیسک)امریکہ میں تین سالہ بچے سے پستول سے کھیلتے ہوئے گولی چل گئی جس کی زد میں آکر بچے کی والدہ چل بسیں ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی شہر شکاگو کے مضافاتی علاقے ڈالٹن کی ایک مارکیٹ میں بچے نے پستول سے کھیلتے ہوئے اپنی والدہ کوشوٹ کردیا ۔پولیس کے مطابق بچہ گاڑی میں پچھلی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا جبکہ اس کے والدین آگے بیٹھے ہوئے تھے، گاڑی میں بیٹھے ہوئے بچہ پستول سے کھیل رہا تھا اس دوران بچے نے پستول کا ٹریگر دبا دیا،تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ پستول کس طرح سے بچے کے ہاتھ لگا۔بچے کی والدہ کو گردن میں گولی لگی جس کی وجہ سے اسے شکاگو کے ہسپتال میں پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں اور ہسپتال میں پہنچتے ہی دم توڑ گئیں ۔
پولیس نے بچے کے والد کو اپنی حراست میں لے لیاجس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس یہ بھی تفتیش کررہی ہے کہ آیا پستول قانونی طور پر حاصل کیا تھایا غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:روم میٹ کو قتل کرنیوالے ملزم کو عدالت نے بڑی سزا سنا دی