(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت جلسہ کرنا چاہتی ہے تو کر لے لیکن جلسے کے بعد دھرنا دیا تو ہم ان کا علاج کر یں گے۔
مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے بھی کارکنوں کو کال دے دی ہے، ہمارے لوگ ڈی چوک پہنچ کر حکومت کی وہ درگت بنائیں گے کہ انہیں بھاگنے کا راستہ نہیں ملے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جو چند سو افراد ڈی چوک لے کر آئے گی انہیں28مارچ کی صبح ڈی چوک سے فارغ کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر۔دیور نے بھابھی اور تین بچوں کو قتل کردیا
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے تحریک عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا ہے اور وزیراعظم نے رہنماؤں کو 10 لاکھ افراد لانے کا ٹاسک دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کا نیا وزیراعلیٰ کون ؟نام سامنے آ گیا