روس، یوکرین جنگ ۔۔بمباری سے زخمی ہونیوالی حاملہ خاتون بچے سمیت چل بسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)یوکرین کے شہر ماریوپول کے ایک ہسپتال کے زچہ بچہ وارڈ میںروسی فوج کی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہونیوالی حاملہ خاتون مردہ بچے کو جنم دیکر چل بسیں۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین کے ایک اسپتال میں روسی بمباری سے زخمی ہونے والی حاملہ خاتون جسے سٹریچر پردوسرے اسپتال منتقل کیا جارہا تھا اس کی تصویر نے دنیا کو لرزا کر رکھ دیا تھا ۔روسی بمباری سے زخمی ہونیوالی خاتون گزشتہ روزاپنے بچے سمیت جان کی بازی ہار گئیں۔
مغربی میڈیا کے مطابق روسی حملے کے نتیجے میں تین حاملہ خواتین زخمی ہوئی تھیں جن میں ایک کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی ،باقی دو خواتین اپنی نوزائیدہ بیٹیوں سمیت زندہ بچ گئیں۔زخمی خاتون کو فرنٹ لائن کے قریب ایک اور ہسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکیں۔
یوکرین پر روس کے حملے کو آج 19 دن ہوگئے ۔یہ تصویر یوکرین پر روسی فوج کی بمباری کی ہولناک تصویر تھی ،سرجن ڈاکٹر کے مطابق خاتون کا نچلا حصہ کچلا ہوا تھا اور کولہا بھی الگ تھا۔طبی عملہ نے سیزیرین سیکشن کے ذریعے بچے کو جنم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی، عدالت نے فیصلہ سُنا دیا